17 فروری 2014 - 20:30
آٓل خلیفہ نے بحرین کی مساجد کے انہدام میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے

آل خلیفہ کی فورسز نے بحرینی عوام کی آواز دبانے کی غرض سے ۳۸مساجد کومنہدم کردیا ہے کہ جوابھی تک ویران پڑھی ہیں۔

ابنا: مصراورتیونس کے انقلاب کے آغازکے ساتھ ساتھ بحرین میں بھی عوامی مظاہرے شروع ہوگئے تھے اورلوگ اپنے مطالبات منوانے کے لیے سڑکوں پرنکل آئے۔آل خلیفہ کے حکام نے لوگوں کا مقابلہ کرنے اوران کی آوازوں کودبانے کے لیے اپنی فورسز کومساجد کےا نہدام کا حکم دیا ہوا ہے۔آل خلیفہ کی فورسز نے مساجد اورامام بارگاہوں پرحملہ کیا ہے اور۲۰۱۱ء کے دوران ۳۸مساجد منہدم کی گئی تھیں کہ جوابھی تک ویران پڑی ہوئی ہیں اورلوگ اپنی استقامت اورثابت قدمی کودکھانے اورمساجد کی حمایت کے لیے ہرہفتے تباہ ہونےوالی مساجد کے مقامات پرنمازجماعت قائم کرتے آرہے ہیں لیکن آل خلیفہ کی فورسز ان مقامات پرنمازادا کرنے کی مخالفت کررہی ہیں۔

.......

/169